نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

کراچی ، 2 ہفتوں کیلئے مائیکروسمارٹ لاک ڈاؤن


کراچی ، 2 ہفتوں کیلئے مائیکروسمارٹ لاک ڈاؤن



کراچی (نوائے درویش) شہر قائد میں کورونا کی دوسری لہر کے باعث ضلع وسطی کے 48 مقامات پر 2 ہفتوں کیلئے مائیکروسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا اور ان مقامات پر ماسک کے استعمال کی پابندی لازمی قرار دی ہے۔

کراچی میں ضلع وسطی کے 48 مقامات پر 2 ہفتوں کیلئے مائیکروسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ، جن میں نارتھ کراچی کے 4 اور نارتھ ناظم آباد کے 21مقامات شامل ہیں۔لیاقت آباد کے 9 اور گلبرگ کے 12 مقامات پر بھی عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے، مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کے مقامات پر ماسک کے استعمال کی پابندی لازمی قرار دی ہے۔مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مقامات پر کاروبار بند رکھنے ، میڈیکل اسٹوراورضروری اشیاکی دکانیں مخصوص ٹائمنگ میں کھولنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

مائیکروسمارٹ لاک ڈاؤن کے مقامات پر ٹرانسپورٹ سروس بندش کے احکامات بھی دیئے گئے جبکہ ان مقامات پر گھر کا ایک فرد کو ضروری اشیاکی خریداری کیلئےنکلنے کی اجازت ہوگی۔

دوسری جانب کراچی میں کوروناسےمتاثرمزیدعلاقوں میں مائیکروسمارٹ لاک ڈاؤن لگانےکی تجویز،ضلع وسطی اورشرقی کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران نےمتعلقہ ڈپٹی کمشنرزکوفہرست بھیج دی ہے۔یاد رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی) کی جانب سے کہا گیا کہ کراچی میں 6شادی ہالز،103ریسٹورنٹس بند کردیےگئے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کو بند کیا گیا۔این سی اوسی نے صوبوں کو کورونا ایس اوپیز گائیڈ لائنز پر عملدرآمدکی ہدایت کرتے ہوئے گلگت بلتستان،کشمیر،اسلام آباد میں کوروناایس اوپیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔



Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts