نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

ڈاکٹر یاسمین راشد نے خطرے سے آگاہ کردیا

  ڈاکٹر یاسمین راشد نے  خطرے سے آگاہ کردیا



لاہور (نوائےد رویش) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوام کو کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران کورونا وائرس کے کیسزمیں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث پوری دنیا میں عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہوچکی ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے، پنجاب میں کورونا وباء پر بہت مشکل سے قابو پایا گیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب نے عام اجتماعات کیلئے ایس اوپیز تیارکرلئے، عوام سے اجتماعات میں جانے پر مکمل گریز کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ سندھ کے بعض علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسزبڑھنے کے باعث دوبارہ لاک ڈاؤن شروع چکا ہے، پنجاب میں کیسز بڑھنے کی صورت میں لاک ڈاؤن کے باعث معاملات زندگی بری طرح متاثرہوسکتے ہیں۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts