نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

بے روزگار افراد کے لیے خوش خبری

 بے روزگار افراد کے لیے خوش خبری



لاہور(نوائے درویش) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں صنعت وتجارت کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے، پنجاب میں 13سپیشل اکنامک زون بننے سے صنعتی انقلاب آئے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملتان چیمبرآف کامرس کے سابق صدرخواجہ جلال الدین نے ملاقات کی، اس موقع پر جنوبی پنجاب میں صنعت وتجارت کے فروغ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے موقع پر جلال الدین رومی نے ڈی جی خان میں صنعت وتجارت کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں13اسپیشل اکنامک زون بننے سے صنعتی انقلاب آئے گا، صنعت وتجارت کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے، صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ تاجر اور صنعت کار برادری کے لیے بزنس فرینڈلی ماحول فراہم کیا گیا ہے، مظفرگڑھ میں بڑا انڈسٹریل زون بنانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts