نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

عوامی اجتماعات پر پابندی کا امکان

  عوامی اجتماعات پر پابندی کا امکان



اسلام آباد(نوائے درویش)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔کہا گیا ہے کہ عوامی اجتماعات کورونا میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں لہذا ایسے پروگراموں کے انعقاد سے ہر ممکن گریز کیا جائے، بڑے اجتماعات کےانعقادکوروکنے پرغور کیا جارہا ہے ۔

این سی او سی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’دنیا بھر میں بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے کیونکہ ایسے پروگرام کرونا کے بڑے خطرے کا سبب ہیں، انتہائی ضروری اجتماعات ایس او پیز کے ساتھ منعقد کیے جائیں۔این سی او سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’عوامی اجتماعات سے کورونا سمیت دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کا امکان ہے، ایسے اجتماعات سے کورونا کے خلاف قومی کامیابی خطرے میں پڑ سکتی ہے، ایسے پروگراموں کا انعقاد کسی صورت نہیں ہونا چاہیے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’عوامی اجتماعات کيلئے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں، اجازت یا انعقاد سے متعلق حتمی فیصلہ این سی سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

 اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی خدشہ ظاہر کرچکے ہیں کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متوقع جلسوں اور ریلیوں سے ملک میں وائرس پھیل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف جلسوں کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت پہلا پروگرام پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا، دوسرا پروگرام 18 اکتوبر کو کراچی، تیسرا کوئٹہ میں 25 اکتوبر جبکہ 30 نومبر کو ملتان اور 13 دسمبر کو لاہور میں جلسے کا انعقاد کیا جائے گا۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts