نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ’منی سمارٹ‘ لاک ڈاؤن نافذ

 اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ’منی سمارٹ‘ لاک ڈاؤن نافذ



اسلام آباد(نوائے درویش) روزمرہ سرگرمیاں بحال ہونے کے 4 ہفتوں بعد ہی وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ’منی سمارٹ لاک ڈاؤن‘ نافذ کردیا گیا۔منی سمارٹ لاک ڈاؤں کے نفاذ کا یہ فیصلہ اسلام آباد میں کووڈ 19 کے کیسز میں اضافے کے باعث کیا گیا۔اس حوالے سے وزارت قومی صحت سروس (این ایچ ایس) کے جاری کیے جانے والے حکم میں بتایا گیا تھا کہ اتوار کی صبح سے دارالحکومت کی متعدد گلیوں کو بند کیا جائے گا۔

مذکورہ حکم میں کہا گیا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس (ڈی ایچ او) کی ٹیمز نے مختلف سیکٹرز کی نگرانی کی اور ان کے مشاہدے میں یہ بات آئی کہ گلی نمبر 38، 44 ،45 ،46 ،47، 48 اور سیکٹر جی 10/4 میں ساون روڈ کے علاقوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔حکم میں مزید بتایا گیا کہ یہی صورتحال آئی-8/2 میں گلی نمبر 25 اور 29 میں جبکہ جی-9/4 میں گلی نمبر 85 اور 89 میں بھی دیکھنے میں آئی، مزید یہ کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی ٹیمیں ان علاقوں میں سیمپلنگ کررہی ہیں تاکہ ان علاقوں کے رہائشیوں کو قرنطینہ کرکے کورونا کیسز کی تعداد کو مزید برھنے سے روکا جاسکے۔

نیشنل ہیلتھ سروس کی ہدایت میں یہ تجویز دی گئی کہ ان گلیوں کو اسمارٹ لاک ڈاؤن کرکے بند کردیا جائے گا، مزید یہ کہ نگرانی کرنے والی ٹیمیں دوسرے علاقوں میں بھی وسیع پیمانے پر نمونے لینے کا کام کریں گی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا پھیلنے کے خدشات کے سبب تین سیکٹروں میں سمارٹ لاک ڈائون لگا دیا گیا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو سکول، 32ریسٹورنٹس اور47دکانیں سیل کر دی گئیں۔وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے، سیکٹر جی 11 ٹو اور جی 7 تھری کے دو سکولز سیل کر دئیے۔

 ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے 32 ریسٹورینٹس کو سیل کیا گیا، خلاف ورزی کرنے والی 47 دُکانیں اور ایک ورکشاپ بھی سیل کی گئی ہیں۔ 17 شادی ہالز کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ مختلف کاروباری مراکز کو 78 ہزار روپیہ جرمانہ عائد کیا گیا۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts