نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

جہیز لینے والے اب مطالبہ نہیں کرسکیں گے؟

 جہیز لینے والے اب مطالبہ نہیں کرسکیں گے؟




اسلام آ باد (نوائے درویش ) وفاقی حکومت نے جہیز پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطا بق وزارت مذہبی امور نے جہیز کے خاتمے سے متعلق قانون سازی پر کام شروع کردیا ہے۔

جہیز پر پابندی سے متعلق تجاویز کی تیاریوں کا عمل جاری ہے۔ مجوزہ قانون کے تحت دولہے کا خاندان مہنگا فرنیچر ، گاڑیاں ، زمین جائیداد یا زیورات کا مطالبہ نہیں کر سکے گا۔ قانون سازی کے مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جوو زارت قانون و انصاف میں زیر غور ہے۔

جہیز میں اسلامی تعلیمات کے مطابق بنیادی ضروریات کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ بستر اور دلہن کے کچھ کپڑے جہیز میں شامل ہیں۔ بل کے مطابق دلہن کو دیئے جانے والے جہیز کی رقم یا سامان کی قیمت 4 تولا سونے کی قیمت سے زیادہ نہیں ہونی چا ہئے۔ بل کے مسودے میں تجویز ہے کہ شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی طرف سے دئیے گئے تحائف کی قیمت کا بھی تعین کیا جائے گا۔ 

اس قانون کا اطلاق پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ بلوچستان اور آزاد کشمیر سمیت سارے ملک پر ہوگا۔ 


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts