حکومت مریم نواز کو گرفتار کر سکتی ہے: رانا ثنا
لاہور(نوائے درویش)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللّٰہ کا کہنا ہے کہ حکومت مریم نواز کو گرفتار کر سکتی ہے۔
مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللّٰہ خان نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کا شیڈول طے کیا جارہا ہے۔
رانا ثنااللّٰہ نے کہا کہ مریم نواز 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں بڑے جلسے سے خطاب کریں گی، مریم نواز کے لاہور میں بڑے جلسے کےلیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ہم نے جو فیصلہ کیا ہے ہوسکتا ہے حکومت گرفتاریاں کرے ،پارٹی جو کل فیصلہ کر چکی اس پر عمل درآمد ہوگا، مسلم لیگ ن گرفتاریوں سے خوفزدہ نہیں ہے۔
اے پی سی کے فیصلوں پر ہر صورت عمل ہوگا جبکہ حکومت مریم نواز کو گرفتار کر سکتی ہے۔







No comments:
Post a Comment