ملک پر نظر ڈالتا ہوں تو دکھ ہوتا ہے:نواز شریف
لاہور(نوائے درویش)مسلم لیگ ن کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں ویڈیو لنک سے میاں نواز شریف نے کہامجھے سب کویہاں پر دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔ میں بڑے عرصے کے بعد آپ سے مخاطب ہوں۔انہوںنے کہا دل بڑا غمگین ہے، دکھ اورتکلیف محسوس کرتا ہوں، ہم کیا تھے اور کدھر جارہے تھے اور اب کدھر جارہے ہیں۔ مجھے سمجھ نہیںآتی کہ یہ اچانک کیا ہوگا۔ ہم نے بہترین وقت گزارا۔سمجھ نہیںآتی آنا فاناایساکیوں کرہوگیا۔ملک پر نظر ڈالتا ہوں تو دکھ ہوتا ہے۔شہبازشریف ناکردہ گناہوںکے باعث جیل گیا۔
میںاور میری ٹیم محنت کرکے ملک کا نقشہ بدل رہی تھی۔میرے دور حکومت میں لوگ خوشحال تھے۔ناکردہ گناہوں کی سزا بھگت رہے ہیں۔ ہم نے بجلی کے کارخانے ڈیڑھ سال میں مکمل کئے۔ ہمارےدور میںروزگار ملا اور غربت دور ہوئی۔ پاکستان جی ٹوینٹی میں شامل ہونے کامنصوبہ بنا رہاتھا۔ سائوتھ ایشیا میں ہم نے ایک ٹائیگر کی حیثیت اختیار کرلی تھی۔
پاکستان کی گروتھ مائنس میں جارہی تھی۔پاکستان میںلوگ آج سکون سے سو نہیں سکتے۔حکومت نے پاکستان اور کشمیر کا بیڑہ غرق کردیا۔چند روز قبل موٹر وے پر خاتون کے ساتھ کیا سلوک ہوا۔ہمارے دور میں کرمنلز کوہمت نہیں تھی۔مجال تھی کہ کوئی مجرم سر اٹھاتا۔نئے جوتے اور کپڑے خریدنے کے لئے لوگوں کے پاس پیسے نہیں ہیں۔پاکستان کے موجودہ حالات دیکھ کر چپ نہیں رہ سکتا۔مجھے چپ کرانے کی کوشش بھی نہ کی جائے۔غریب روٹی کھائیںگے یا دوائیں خریدیںگے۔
میںعلم بلند کررہا ہوں کیا میرا ساتھ دو گے۔میںآپ کوگرنے نہیں دوں گا۔پاکستان کے عوام میری طرف دیکھ رہے ہیں۔لوگوں سے پوچھیں موجودہ حالات سے سب تنگ ہیں میں بھی تنگ ہوں۔
کارکن دل سے میرا ساتھ دیںگے تومجھے کسی کی پروا نہیں۔نواز شریف اس مٹی کانہیں بنا جو چپ رہے۔ان سب مشکلات کی ذمہ داری عمران خان پر ہے۔
عمران خان اور طاہری القادری کا گٹھ جوڑ بنایاگیا۔سرحدوں پر 24گھنٹے ڈیوٹی دینے والوں کے لئے میری جان بھی حاضر ہے۔آپ صادق اور امین ، ہم بڑے چور کوئی یقین نہیں کرے گا۔جو حلف میںنے آپ سے لیا ہے اس پرثابت قدم رہنا ورنہ قوم مایوس ہوگی۔







No comments:
Post a Comment