نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

عدنان صدیقی ترکی چلے گئے


عدنان صدیقی ترکی چلے گئے



کراچی(نوائے درویش)پاکستان کے مایہ ناز اداکار عدنان صدیقی تُرکی روانہ ہوگئے، انہوں نے اپنی روانگی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر عدنان صدیقی نے اپنی ایک سیلفی پوسٹ کی جس میں اداکار عالمی وبا کورونا وائرس سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے چہرے پر ماسک لگائے پرواز میں موجود ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں عدنان صدیقی نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ’وہ تُرکی جارہے ہیں۔عدنان صدیقی نے تُرکی کی پہچان رومی کا مزار، بلیو مسجد اور بکلاوا کا نام لیتے ہوئے لکھا کہ ’میں درویشوں کی سرزمین پر جا رہا ہوں۔

اداکار نے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے نئے پراجیکٹ کے شوٹ کے سلسلے میں تُرکی جارہے ہیں۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts