نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

سردیوں میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ : وزیراعظم

 سردیوں میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ : وزیراعظم



اسلام آباد(نوائے درویش)وزیراعظم عمران خان نے موسم سرما میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں اور ماسک لازمی استعمال کریں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک کے نسبت پاکستان پر رب کریم کا خاص فضل رہا اور ہم کووڈ 19 کے بدترین اثرات سے محفوظ رہے۔

وزیراعظم نے لکھا کہ تاہم خدشہ ہے کہ سرما میں وبا کی دوسری لہر سر اٹھا سکتی ہے، لہٰذا میری درخواست ہے کہ اس میں تیزی سے اضافے سے بچاؤ کے لیے اچھی طرح منہ ڈھانپ کر نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام دفاتر اور تعلیمی ادارے یقینی بنائیں کہ سب ماسک پہنیں۔

خیال رہے کہ دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس کا پہلا کیس پاکستان میں 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا۔جس کے بعد سے اب تک اس وائرس کو ملک میں 7 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور اس عرصے میں ملک مختلف مراحل سے گزرا۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts