نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

زیادہ سے زیادہ فنڈز قبائلی علاقوں پر خرچ کریں گے:عمران خان

  زیادہ سے زیادہ فنڈز قبائلی علاقوں پر خرچ کریں گے:عمران خان



مہمند (نوائے درویش ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ فنڈز قبائلی علاقوں پر خرچ کریں گے۔سنادھ سے منتخب پارٹی نے کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا، پنجاب میں ایک شہر کو اوپر اٹھایا گیا باقی پیچھے رہ گئےوزیراعظم نے کہا اندرون سندھ، قبائلی علاقے بہت پیچھے رہ گئے ہیں، اندرون سندھ سے منتخب ہونیوالے کراچی کیلئے کچھ نہیں کرتے، (ن) لیگ کا گڑھ سینٹرل پنجاب تھا، جو علاقے پیچھے رہ گئے ہیں ہم نے ان پر توجہ دینی ہے، کوشش ہے زیادہ فنڈز قبائلی علاقے پر خرچ کریں، صوبوں نے وعدہ کیا تھا قبائلی علاقے کو 3 فیصد این ایف سی ایوارڈ دیں گے

 اب صوبے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ دینے کو تیار نہیں۔مہمند میں عائدین سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا ہر حکومت کا ایک نظریہ ہوتا ہے، ہمارا نظریہ ریاست مدینہ ہے، کمزور طبقے کو اوپر لانا ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

 مدینہ میں دنیا کی پہلی فلاحی ریاست بنائی گئی، ریاست مدینہ میں بوڑھوں، بیواؤں اور غریبوں کی ذمہ داری لی گئی۔عمران خان کا کہنا تھا کورونا کی وجہ سے پیسہ کم اکٹھا ہوا، کوشش ہے بلوچستان اور قبائلی علاقوں کو فنڈز ملنے چاہئیں، فنانس منسٹری کو کہا ہے قبائلی علاقوں کو فنڈز دیں، جب سے پاکستان بنا ہے قبائلی علاقے میں خوشحالی نہیں آئی، سب سے زیادہ غربت قبائلی علاقوں میں ہے، تجارت کی وجہ سے قبائلی علاقوں میں ترقی ہوگی۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts