نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

امریکی سفارتخانےکاسٹوڈنٹ ویزہ سروس بحال کرنے کا اعلان

 امریکی سفارتخانےکاسٹوڈنٹ ویزہ سروس بحال کرنے کا اعلان



اسلام آباد(نوائے درویش) امریکی سفارتخانے نے یکم اکتوبر سے سٹوڈنٹ ویزہ سروس بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔ترجمان سفارتخانہ کے مطابق اسلام آباد سفارتخانہ اور کراچی قونصلیٹ یکم اکتوبر سے سٹوڈنٹ ویزہ سروس شروع کرنے جا رہے ہیں، 8 ہزار کے لگ بھگ پاکستانی طلبہ امریکی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

 پاکستانی سٹوڈنٹس کے لئے ویزہ امریکی مشن کی اہم ترجیح ہے، امریکی سفارت خانے نے کورونا وباء سے بچاؤ کے لئے اقدامات بھی کر لئے ہیں، امریکی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند طلبہ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts