ون ڈیزل اب گلوکاری کریں گے
کیلیفورنیا(نوائے درویش)ہالی وڈ اداکار ون ڈیزل کے ایکشن کو یوں تو سکرین پر ہر کوئی پسند کرتا آیا ہے تاہم اب ان کے مداح انہیں گلوکاری کرتے ہوئے بھی دیکھ سکیں گے۔53 سالہ ایکشن ہیرو اگرچہ کافی عرصے سے مداحوں سے گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا وعدہ کرتے آ رہے تھے تاہم اب انہوں نے اپنا پہلا گانا بھی ریلیز کردیا۔جی ہاں، ون ڈیزل نے اپنا پہلا گانا (Feel Like I Do) فیل لائک آئی ڈوریلیز کردیا، جو دیکھتے ہی وائرل ہوگیا۔
یو ایس اے ٹوڈے کے مطابق ون ڈیزل نے فیل لائک آئی ڈو کو ڈی جے کریگو کے تعاون سے ریلیز کیا اور گانے کا ریویو معروف امریکی ریئلٹی شودی کیلی کلارکسن شو میں کیا گیا۔
ون ڈیزل نے ڈیبیو گانا ریلیز کے حوال سے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے گانے کو پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ون ڈیزل کے جاری کیے گئے گانے کی ویڈیو تاحال جاری نہیں کی گئی، ابھی گانے کی پوئٹری ویڈیو جاری کی گئی ہے، خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی گانے کی ویڈیو بھی جاری کردی جائے گی۔







No comments:
Post a Comment