نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

پنجاب بیوروکریسی کی کارکردگی کا جائزہ، خصوصی کمیٹیاں تشکیل


پنجاب بیوروکریسی کی کارکردگی کا جائزہ، خصوصی کمیٹیاں تشکیل



لاہور(نوائے درویش) پنجاب بیوروکریسی کی کارکردگی کے جائزے کا آغاز کردیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزرا کی کمیٹیاں تشکیل دے دیں، کمیٹیاں محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لیں گی۔

 خصوصی کمیٹیاں پالیسی، بجٹ، اہداف اور اقدامات کا بھی جائزہ لیں گی، اس کے علاوہ بہترین سروس ڈلیوری کے حوالے سے معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا، وزیراعلیٰ پرنسپل سیکریٹری نے کمیٹیوں کی تشکیل کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سینئرصوبائی وزیر کی سربراہی میں کمیٹی 5محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔صوبائی وزیرقانون وپارلیمانی امور کی سربراہی میں کمیٹی7محکموں کا جائزہ لے گی، صوبائی وزیرصنعت کی زیرصدارت کمیٹی5 محکموں کا کارکردگی کا آڈٹ کرے گی۔اسی طرح صوبائی وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی 3محکموں کے امور کا جائزہ لے گی۔ جبکہ صوبائی وزیر زراعت کی سربراہی میں کمیٹی 5محکموں کے امور کا جائزہ لے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بیوروکریسی سے کہا تھا کہ اب ہر کسی کو ڈیلیور کر کے دکھانا ہوگا، تمام معاملات میں کسی قسم کی سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔عثمان بزدار نے بیوروکریسی پر واضح کیا تھا کہ ضلع اور تحصیل کی سطح سے اب نتائج آنے چاہئیں، کام نہ کرنے والے افسران کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts