شہباز شریف کی گرفتاری عدالتی فیصلہ
اسلام آباد(نوائے درویش) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری عدالتی فیصلہ ہے، اس معاملے کو سیاسی مقدمہ نہ بنائيں۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل میں شبلی فراز کاکہنا تھاکہ شہباز شریف کی گرفتاری نوشتہ دیوار تھی کیوں کہ ان کے خلاف بہت واضح ثبوت موجود ہیں۔عدالت نے ثبوت دیکھ کر فیصلہ کیا ہے، اس میں سیاست کہاں سے ہے؟ اس گرفتاری کا ذمہ عمران خان پر ڈال کر مقدمے کو سیاسی نہ بنایا جائے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے ملکی دولت کو نہيں لوٹا تو انہیں بالکل بے فکر ہونا چاہیے، تحریک انصاف احتساب کا نعرہ لےکر آئی ہے اور وہی کررہی ہے۔







No comments:
Post a Comment