نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

سیاحت کے عالمی دن پر ٹورازم ایپ کا افتتاح

 سیاحت کے عالمی دن پر ٹورازم ایپ کا افتتاح 



لاہور(نوائے درویش) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سیاحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اسی مناسبت سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیاحت کے عالمی دن پر ٹورازم پنجاب ایپ کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ٹورازم ایپ سمیت سیاحت کے فروغ کے لیے دیگر حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر ٹورازم پنجاب ایپ کا آغاز کیا۔

عثمان بزدار نے ڈی ٹی ایس سسٹم کی ایپ کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 511سیاحتی مقامات کی معلومات پنجاب ٹور ازم ایپ پرمیسرہوگی، شہری سیاحت کی معلومات اور خدمات آن لائن حاصل کرسکیں گے، ایپ کے ذریعے سیاحتی مقام کا روٹ بھی معلوم ہوسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہری ٹورازم کارپوریشن پنجاب کی سہولتوں سے مستفید ہوں گے، ٹی ڈی سی پی کے ہوٹلز کی بکنگ بھی آن لائن کرائی جا سکے گی۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ڈی ٹی ایس سسٹم ایپ ٹورسٹ آپریٹرز کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹورسٹ آپریٹر ز اب آن لائن رجسٹریشن کرا سکیں گے۔ وزیراعلیٰ نے اسی ضمن میں ای پیمنٹ کی سہولت بھی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts