فوجی مشق کیوکاز کا انعقاد، وزیر دفاع نے مشاہدہ کیا
اسلام آباد(نوائے درویش) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کثیر الملکی فوجی مشق کیوکاز روسی شہر آستر کان میں منعقد ہوئی۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کیو کاز فوجی مشق کا مشاہدہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کثیر الملکی کیو کاز فوجی مشق کا مشاہدہ کیا۔ کثیر الملکی فوجی مشق روسی شہر آستر کان میں منعقد ہوئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیف آف لاجسٹک سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی بھی وزیر دفاع کے ساتھ موجود تھے۔ وزیر دفاع نے پاکستانی اور چینی دستوں کے اہلکاروں سے ملاقات بھی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں مختلف ممالک کے فوجی دستوں نے بھی شرکت کی۔خیال رہے کہ فوجی مشقیں کیو کاز 21 سے 26 ستمبر تک جاری رہیں گی۔







No comments:
Post a Comment