نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

سیاحت کا عالمی دن

 سیاحت کا عالمی دن



آج دنیا بھر میں سیاحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ، پاکستان کا شمار قدرتی حسن سے مالا مال ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں، ہریالی ، جنگل، خشک و بیابان صحرا، برفیلے پہاڑ ، شور مچاتے دریا، آبشاریں اور طویل ساحل رکھنے والا سمندر موجود ہے۔ہمارا پیارا پاکستان اپنی خوبصورتی اور مہمان نوازی کےلئے دنیا بھر میں مشہور ہے، گلگت بلتستان کی سرزمین پر دنیا کے خطرناک اوربلند ترین پہاڑوں کا سلسلہ جابجا پھیلا ہے۔خیبر پختونخوا کے مزے دار پکوان کے ساتھ ساتھ حسین وادیاں بھی آپ کو دعوت نظارہ دیتی نظر آتی ہیں ۔

پنجاب کی ہری بھری دھرتی اور دریا، چولستان کے صحرا اور جنگلات کہتے ہیں کہ خوبصورت تو کچھ کم ہم بھی نہیں۔سندھ بھی تہذہب و ثقافت کا مرکز ہے،5 ہزارسالہ قدیم موئن جو دڑو شہر، تھری ثقافت اور اس کی خوبصورتی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے، سندھ کی سیاحت مہران کی پلا مچھلی کا ذائقہ چکھے بغیر ادھوری ہے۔بلوچستان میں سمندر دیکھیں یا دیکھیں کسی عجوبے کی طرح ایستادہ پرنسس آف ہوپ،،یا طویل پہاڑی سلسلے،یہ ہے ہم سب کا پیارا پاکستان ۔



Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts