دیپیکا دوران تفتیش کتنی بار روئی؟
ممبئی(نوائے درویش)بالی وڈ اداکار دیپیکا پڈوکون نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے کی جانے والی پوچھ گچھ کے دوران 3 مرتبہ روئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز این سی بی کی تفتیش کے دوران اداکارہ دیپیکاپڈوکون 3 مرتبہ روئیں، انہوں نے منیجر کرشمہ پراکاش سے ’منشیات‘ کے حوالے سے کی گئی واٹس ایپ چیٹ کا بھی اعتراف کیا لیکن انہوں نے منشیات کے استعمال کے تمام دعوؤں کی تردید کر دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سے تحقیقاتی ادارے نے تقریباً 6 گھنٹے تک تفتیش کی تھی۔گزشتہ دنوں بالی وڈ کی صف اول کی اداکارہ دیپیکاپڈوکون اور ان کی منیجر کرشمہ پراکاش کی 2017 کی واٹس ایپ چیٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں مبینہ طور پر دپیکا پڈوکون ان سے منشیات منگوا رہی ہیں۔







No comments:
Post a Comment