خوشخبری۔۔ اب نواز شریف پوری قوت سے ن لیگ کی قیادت کریں گے
لاہور(نوائے درویش)مریم نواز نے کہا آج بہت ہی افسوسناک دن ہے۔ ملک میں پہلی باراپوزیشن کاکریک ڈاؤن ہواہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نواز شریف کی آواز پر لبیک کہتی ہے، قوم کو خوشخبری دیتی ہوں کہ کہ اب نواز شریف پوری قوت کے ساتھ ن لیگ کی قیادت کریں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ چاہے شہباز شریف کو گرفتار کرلیں یا مجھے گرفتار کرلیں آل پارٹیز کانفرنس میں طے کیے گئے ایجنڈے کے تحت تحریک پورے جذبے کے ساتھ چلے گی، یہ تحریک رکنے والی نہیں۔
موجودہ دورمیں اپوزیشن لیڈرکو2بارگرفتارکیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے دور میں سقوط کشمیر ہوا، پہلی مرتبہ اتنی مہنگائی اور اپوزیشن پر اس طرح ظلم ہوا اور پہلی مرتبہ ہی قائد حزب اختلاف کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس پر کوئی شک نہیں کہ شہباز شریف کو کسی الزام میں گرفتار کیا گیا، شہباز شریف کو عدالتوں کے چکر لگوا کر انہوں نے گرفتار کرنا تھا کیونکہ فیصلے پہلے لکھ کر لائے ہوتے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے خاندان کو جس طرح ظلم کا نشانہ بنایا گیا اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ شہباز شریف نے اپنے بھائی کا ساتھ نہیں چھوڑا، ان سارے ظلم و اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود وہ اپنے بھائی کے ساتھ کھڑے رہے۔
قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ شہباز شریف کو گرفتار کرنے کا مقصد مسلم لیگ (ن) کو گلگت بلتستان میں انتخابات میں کامیابی سے روکنا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ (ن) کا ہر ووٹر چپے چپے پر اس کا مقابلہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری ہماری قوم کے لیے المیہ ہے کہ جس شخص نے پنجاب میں محنت کی اور وہاں کے عوام کی خدمت کی لیکن اس لیڈر کے ساتھ جو سلوک کیا گیا ہے وہ ہماری تاریخ پر دھبہ اور ظلم ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) بھی اس پر احتجاج کرے گی تاہم ہم حکمرانوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم اس جنگ کو لڑیں گے اور جیتیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ میں ش نکالنے والوں کی چیخیں نکل گئی ہیں،عمران خان سے زیادہ کسی نے اداروں کو بدنام نہیں کیا۔ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) میں ہر طرح کے لوگ ہیں، جن کے خیالات الگ ہیں، جو پارٹی میں اظہار بھی کرتے ہیں، نواز شریف اور میرے بیانے کا بوجھ اٹھانا آسان نہیں ہے۔
مریم نواز نےشہباز شریف کو مفاہمتی سیاست دان قرار دیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلی بار اپوزیشن پر اس طرح کا کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے ،پہلی بار حکومت ہر گناہ کے باوجود بے قصور ہے۔







No comments:
Post a Comment