نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

ڈاکٹر یاسمین راشد نے ادویات کی قیمتوں کے بارے میں کیا کہہ دیا؟

 ڈاکٹر یاسمین راشد نے ادویات کی قیمتوں کے بارے میں کیا کہہ دیا؟



چکوال(نوائے درویش) پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ دواؤں کی قیمتوں میں 2003 کے بعد کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، ابھی جو قیمت بڑھائی گئی وہ زیادہ نہیں ہے۔

 صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے چکوال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتیں 17 سال سے نہیں بڑھائیں گئیں تھیں، اضافہ بہت ضروری تھا کیونکہ خام مال مہنگا ہوگیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں جو حالیہ اضافہ کیا گیا وہ زیادہ نہیں ہے، صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے تھوڑے ہی پیسے بڑھائیں ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ’نوازشریف نے معاہدے کی پاسداری نہیں کیں، انہوں نے لندن پہنچنے کے بعد اپنی میڈیکل رپورٹس ارسال نہیں کیں، حکومت نے انہیں انسانی ہمدردی کے تحت باہر بھیجا تھا مگر نوازشریف نے باہر جاکر سیاست شروع کردی ہے۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی طبیعت یہاں بہتر نہ ہوتی تو شائد انہیں کوئی طیارے پر چڑھنے بھی نہیں دیتا، ہمیں امید تھی کہ وہ علاج مکمل کروا کے دو ماہ میں واپس آجائیں گے مگر وہ اپنی بات پر پورا نہیں اترے۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts