پرائمری سکولز کھولنے کا فیصلہ، شفقت محمود کا اہم بیان سامنے آگیا
اسلام آباد(نوائے درویش )وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ مرحلہ وار تعلیمی اداروں کو کھولاجارہاہے ، پرائمری اسکولز کھولنے کا فیصلہ این سی اوسی میں ہوگا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے پاکستان کی پالیسیوں کوسراہاجارہاہے، نوازشریف کا ملکی اداروں پرتنقید کرنا افسوسناک ہے، ن لیگ نےہمیشہ منافقت کی سیاست کی ہے، عوام ن لیگ پر اعتماد نہیں کرتے، انہوں نے کرپشن سے نقصان پہنچایا۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ مرحلہ وار تعلیمی اداروں کو کھولاجارہاہے، پرائمری اسکولوں کوکھولنےکافیصلہ این سی اوسی میں ہوگا، اقتصادی سرگرمیاں شروع ہوگئیں،ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی خواہشات تو بہت ہیں لیکن ان میں دم خم نہیں ، ن لیگ کے قائد لندن میں بیٹھ کر اداروں کو ہدف تنقید بنارہے ہیں، مشرف کے زمانے میں ڈیل کرکے ملک چھوڑ گئے تھے، ہماری طرف سے کوئی معافی نہیں ہے، ہم کرپشن پر کبھی معاف نہیں کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ’نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ 15 جولائی کے بعد بھی امتحانات کی اجازت ہوگی، ابھی کوئی ایسےحالات نہیں ہیں کہ بطورحکومت ہم امتحانات روک دیں، والدین، طلبا اور اساتذہ حکومت سے تعاون کریں اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ’تمام طالب علم ماسک پہنیں اور ایس اوپیزپر عمل کیاجائے، اگرشرائط پرعمل نہ ہوا تو مجبوری کے تحت تعلیمی ادارے بند کیے جاسکتے ہیں۔







No comments:
Post a Comment