نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

افغانستان میں خواتین کا پہلا فٹنس کلب قائم


افغانستان میں خواتین کا پہلا فٹنس کلب قائم



قندھار(نوائے درویش)قدامت پسند ملک افغانستان میں جہاں خواتین کی جانب سے کھیلوں میں حصے لیے جانے کو بھی معیوب سمجھا جاتا ہے، وہاں پہلی بار باحجاب خواتین کے لیے فٹنس کلب قائم کردیا گیا۔

 ماضی میں طالبان کے گڑھ رہنے والے افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار کے دارالحکومت میں فٹنس کلب قائم کیا گیا ہے، جہاں بیک وقت 50 خواتین ورزش کر سکتی ہیں۔

قندھار میں فٹنس کلب کا قیام خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی سماجی رہنما 36 سالہ مریم درانی کی جانب سے کیا گیا، جو خواتین کا ایک خصوصی ریڈیو سٹیشن بھی چلاتی ہیں۔مریم درانی کو 2012 میں سابق امریکی خاتون اول مشیل اوباماانٹرنیشنل ویمن آف کریج ایوارڈ سے بھی نواز چکی ہیں جب کہ وہ خواتین کے لیے مفت قانونی خدمات بھی فراہم کرتی ہیں۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts