کیمبرج کا نومبر میں پاکستان میں امتحانات لینے کا فیصلہ
کراچی(نوائے درویش )کیمبرج انٹرنیشنل نے بین الاقوامی نومبر2020میں امتحانات کی سیریزکےحوالےسےپاکستان میں امتحانات لینےکااعلان کردیا ہے۔ کیمبرج انٹرنیشنل کی کنٹری ڈائریکٹرپاکستان عظمیٰ یوسف کے مطابق نومبر2020کی سیریز کےزیادہ ترسکولوں کوان کی حکومتیں بشمول حکومت پاکستان امتحانات دینےکی اجازت دے رہی ہیں جبکہ ان اسکولوں کے طلبہ امتحانات دینے کو ترجیح دیتے ہیں لہذا ہم نے بغیر امتحان کی بجائے امتحان سیریز چلانے کو ترجیح دی ہے۔
انہوسں نے کہا کہ اگر اس وقت کوئی طالب علم امتحان دینے کے لئے تیار نہیں ہے ، تو وہ اپنے داخلے کو اپنے اسکول کے ذریعہ یا برٹش کونسل کے ذریعے واپس لے سکتا ہے تاہم اگر وہ نجی امیدوار ہے تو وہ ہماری کسی بھی مستقبل کی امتحان سیریز میں امتحانات دے سکتا ہے ۔ مثال کے طور پر ، جون 2021۔ جو طالبعلم امتحان کے لئے تیار نہیں وہ اپنا وقت نکالیں اور آئندہ کی ایک سیریز کا انتخاب کریں۔







No comments:
Post a Comment