وفاقی حکومت نے سی فیئرز کیلئے آن لائن پورٹل کا افتتاح کردیا
اسلام آباد(نوائے درویش) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے سی فیئرز کے لیے شپنگ آفس کے آن لائن پورٹل کا افتتاح کردیا، آن لائن پورٹل میں سی فیئرز کا ڈیٹا ڈیجیٹل شکل میں محفوظ رہے گا۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ آن لائن پورٹل میں سی فیئرز کا ڈیٹا ڈیجیٹل شکل میں محفوظ رہےگا، سی فیئرز کے اندراج کی آسانی اور ایجنٹس کی معلومات آن لائن موجود ہوگی، آن لائن پورٹل سے سی فیئرز شناختی کارڈ بنانے میں بھی آسانی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سی فیئرز پورٹل کے ذریعے سروس بک اور ویزا کا اجرا بھی کراسکیں گے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ سی فیئرز کو معلومات کے اندراج، ویزا اور کارڈز کے لیے کراچی آنا پڑتا تھا، اس سے قبل سی فیئرز کو کاغذی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا تھا، پورٹل سے سی فیئرز کےاندراج اور تصدیق کا عمل شفافیت سے ہوسکے گا، اور مختلف مراحل میں آسانیاں پیش آئیں گی۔







No comments:
Post a Comment