عائشہ رجب سے تنازع طلال چوہدری کو مہنگا پڑ گیا
لاہور(نوائے درویش) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کو عائشہ رجب کے ساتھ تنازع مہنگا پڑ گیا ہے، نہ صرف ان پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام لگ گیا ہے بلکہ پارٹی کے اندر ان کے خلاف محاذ بھی بن گیا ہے۔
گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کو ایم این اے عائشہ رجب بلوچ کے بھائیوں نے تشدد کا نشانہ بنا دیا تھا، جس کے باعث ان کا بازو 2 جگہ سے فریکچر ہوگیا، الزام لگایا گیا کہ طلال چوہدری نے عائشہ رجب بلوچ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔اس سلسلے میں آج پنجاب پولیس نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی ہے، 4 رکنی کمیٹی کے چیئرمین ایس ڈی پی او پیپلز کالونی عبدالخالق ہوں گے، کمیٹی میں ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹاؤن، ایس ایچ او وومن پولیس کو شامل کیا گیا ہے۔
یہ کمیٹی طلال چوہدری اور ایم این اے عائشہ رجب کے بیانات ریکارڈ کرے گی، کمیٹی تحقیقات کی روشنی میں قانونی کارروائی بھی تجویز کرے گی







No comments:
Post a Comment