نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

سکول کھولنے کے معاملے پر بے یقینی کی صورتحال برقرار


سندھ میں سکول کھولنے کے معاملے پر بے یقینی کی صورتحال برقرار



کراچی(نوائے درویش) سندھ میں سکول کھولنے کے معاملے پر بے یقینی کی صورتحال برقرار ہے اور والدین، طلبا پریشانی میں مبتلا ہیں۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی 28 ستمبر سے تمام سکول کھولنے کا اعلان کرچکے ہیں، وزیر صحت سندھ سکول کھولنے کی مخالف ہیں، اس تمام صورت حال میں والدین، طالبعلم بے یقینی کا شکار ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر نجی سکول ایس او پیز پر عمل نہیں کرسکتے، ہزاروں اسکول سندھ بھر میں 80 سے 200 گز پر قائم ہیں۔ماہرین کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ ہر سکول میں معائنہ ٹیم نہیں بھج سکتی جبکہ بیشتر سرکاری سکولوں کی صورت حال ابتر ہے۔

واضح رہے کہ جامعہ کراچی آئی بی اے میں طالب علموں میں کورونا کے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، نجی اکیڈمی کے انتظامی افسر کورونا کے بعد گھر پر آئسولیشن میں ہیں۔

خیال رہے حکومت سندھ نے 21 ستمبر سے چھٹی سے آٹھویں کی کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا تھا ، بعد ازاں سندھ حکومت نے 28ستمبر سے دوسرے مرحلے میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہے، وزیرتعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ کے سکولز 28 ستمبر کو کلاس 6 سے 8 کھولنے کے پابند ہوں گے۔


Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts