نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

پنجاب بار کونسل کے انتخابات 14 نومبر کو ہوں گے


پنجاب بار کونسل کے انتخابات 14 نومبر کو ہوں گے



لاہور(نوائے درویش ) پنجاب بار کونسل کے  انتخابات 14 نومبر کو ہوںگے۔اس میں لاہور ڈویژن کی بیس سیٹوں کے لیے 150 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں جو گزشتہ کئی ماہ سے انتخابی مہم چلائے ہوئے ہیں اب ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کی منظوری کے بعد انتخابی شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پنجاب بار کونسل کے 14 نومبر کو انتخابات ہوں گے۔

پنجاب بار کونسل کی جانب سے یکم اکتوبر کو ووٹر لسٹ جاری کی جائے گی۔16 اکتوبر کو امیدواروں کی فہرست جبکہ بیس اکتوبر کو اعتراضات پر سکروٹنی ہوگی،22 اکتوبر تک اعتراضات واپس لیے جا سکتے ہیں ،26 اکتوبر کو بلامقابلہ امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی۔




Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts