لاہور کالج میں آن لائن داخلوں کاآغاز کب ہوگا؟
لاہور(نوائے درویش) وائس چانسلر لاہور کالج خواتین یونیورسٹی کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ لاہور کالج میں آن لائن داخلوں کے لئے حتمی پالیسی کا اعلان کردیا گیا۔ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں 9 ستمبر سے آن لائن داخلوں کا آغاز ہو گا۔
یونیورسٹی میں پہلی بار پیپر لیس ماحول میں آن لائن داخلوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ آن لائن داخلے گریجوایٹ، پوسٹ گریجوایٹ سطح پر 40 شعبوں کے 100 پروگرامز میں ہوں گے۔ یونیورسٹی نے انٹر میڈیٹ کالج کیلئے 11 ستمبر سے آن لائن داخلوں کا اعلان کر دیا۔
وائس چانسلر ایل سی ڈبلیو یو پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا کا کہنا ہے کہ وبائی مرض کورونا نے تعلیم کے شعبے کو بری طرح متاثر کیا۔ کورونا سے بچاو ممکن بنانے کے لئے آن لائن داخلوں کا فیصلہ کیا۔
ایل سی ڈبلیو یو میں مختلف شعبوں میں بی ایس 4 سالہ ڈگری پروگرام میں داخلہ ہو گا۔ فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بی ایس ڈگری پروگرامز میں بائیو ٹیکنالوجی، باٹنی میں داخلہ ہو گا۔ کیمسٹری، ماحولیاتی سائنس، جغرافیہ، ریاضی، فزکس، زوالوجی کے پروگرامز میں داخلے ہوں گے۔ ہوم اکنامکس، انٹرنیشنل ریلیشنز، ماس کمیونیکیشن، پاکستان سٹڈیز میں آن لائن داخلہ ہو گا۔ پولیٹیکل سائنس، سوشل ورک، شماریات میں بی ایس پروگرامز آفر کیے جا رہے ہیں۔







No comments:
Post a Comment