خصوصی تعلیمی منصوبے کی منظوری
اسلام آباد(نوائے درویش) وزیراعظم عمران خان نے ملک کے 400 ہائر سیکینڈری اسکولز میں اسپیشلائزڈ (خصوصی) تعلیم متعارف کروانے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔
ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے 400 ہائر سیکینڈری سکولز میں جامعات کے تعاون سے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، ریاضی (ایس ٹی ای ایم) منصوبے کے آغاز پر اپنی رضا مندی ظاہر کی۔مذکورہ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد، سیکریٹری خزانہ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین اور دیگر سینئر حکام موجود تھے۔
دفتر وزیراعظم کے مطابق پہلے مرحلے میں 40 اسکولز میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے لیے خصوصی لیبارٹریز قائم کی جائیں گی۔اس منصوبے کے ذریعے 400 اسکولوں میں تقریباً ایک لاکھ بچے کو جدید علوم میں تربیت اور تعلیم کے لیے رسائی ہوگی۔علاوہ ازیں اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی سائنس اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے سے جڑی ہے، ساتھ ہی انہوں نے اس سے متعلق منصوبوں کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت بھی کی۔







No comments:
Post a Comment