دولاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری
اسلام آباد(نوائے درویش)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کو 2 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کے لیے تیزی سے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے اور چینی کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور ڈیوٹی میں کمی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملک میں قیمتوں میں اضافے کو کنٹرول کیا جاسکے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت صنعت نے بولی لگوانے کے بعد چینی کی درآمدات کی ذمہ داری وزارت قومی فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ (ایم این ایف ایس آر) کو دینے کی کوشش کی جو حوصلہ افزا ثابت نہیں ہوئیں۔







No comments:
Post a Comment