نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

دس روز میں کتنے سیاحوں نے شمالی علاقوں کا رخ کیا؟

دس روز میں کتنے سیاحوں نے شمالی علاقوں کا رخ کیا؟


پشاور(نوائے درویش) خیبر پختونخواہ کے محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ 13 سے 21 اگست تک 6 لاکھ سیاحوں نے سیاحتی علاقوں کا رخ کیا، سیاحتی مقامات پر ایس او پیز پر عملدر آمد یقینی بنایا جارہا ہے۔
خیبر پختونخواہ میں محکمہ سیاحت نے مرتب کردہ اعداد و شمار جاری کردیے، لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد پختونخواہ کے بالائی 6 اضلاع میں سیاح غیر معمولی تعداد میں پہنچے۔محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ 13 اگست سے 21 اگست تک 6 لاکھ 27 ہزار 995 سیاحوں کی آمد ہوئی۔
اعداد و شمار کے مطابق سوات میں سب سے زیادہ 3 لاکھ 56 ہزار 400 سیاح آئے جبکہ 65 ہزار 350 سیاحوں نے مانسہرہ کا رخ کیا۔محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ لوئر چترال میں 9 ہزار 800 اور لوئر دیر میں 3 ہزار 460 سیاح پہنچے، اپر دیر میں 3 ہزار 389 سیاحوں کی آمد ہوئی۔
خیال رہے کہ ملک میں کرونا وائرس کی صورتحال کنٹرول ہونے کے بعد 8 اگست سے سیاحتی مقامات کھول دیے گئے تھے، سیاحتی مقامات پر ایس او پیز پر عملدر آمد یقینی بنایا جارہا ہے۔
کرونا وائرس نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کی سیاحت کو متاثر کو متاثر کیا ہے، اقوام متحدہ کے مطابق رواں سال سیاحت میں 80 فیصد تک کمی سے کم از کم 10 کروڑ ملازمتوں کو خطرہ لاحق ہے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts