شاہی قلعہ میں واقع موتی مسجد کی بحالی کا منصوبہ شروع
لاہور(نوائے دروش رپورٹ) شاہی قلعہ میں واقع موتی مسجد کی بھی سنی گئی، والڈ سٹی اتھارٹی نے 90 لاکھ روپے کی لاگت سے موتی مسجد کی بحالی کا منصوبہ شروع کر دیا۔
موتی مسجد شاہی قلعہ لاہور میں موجود 17ویں صدی کا ایک خوبصورت شاہکار ہے۔ اس مسجدکو مغل شہنشاہ شاہ جہاں نے تعمیر کروایا۔ اس کی خوبصورتی کا خاصہ سفید سنگ مرمر ہے۔ تین گنبد اور پانچ محراب موتی مسجد کی دلکشی میں اضافہ کیے ہوئے ہیں۔
انگریزدور میں یہ مسجد مسلمانوں کے حوالے کی گئی، تب سے اب تک موتی مسجد بحالی کی منتظر رہی۔ڈائریکٹر کنزرویشن والڈ سٹی اتھارٹی لاہور نجم الثاقب کہتے ہیں موتی مسجد کی بحالی پر رواں سال 90 لاکھ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ مسجد کی فلورنگ، ڈیزائننگ کی بحالی اور دیواروں میں پڑی دراڑیں مرمت کی جائیں گی۔
والڈ سٹی اتھارٹی نے مسجد کی دیواروں پر لوگوں کی جانب سے کی گئی خطاطی کو مٹا دیا ہے اب ان دیواروں کی اصل حالت میں بحال کرنے کے لیے کام جاری ہے۔
No comments:
Post a Comment