نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

’’نندیا رے۔۔۔۔۔۔۔۔‘‘

’’نندیا رے۔۔۔۔۔۔۔۔‘‘


کراچی ( نوائے درویش رپور ٹ )معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ بچپن کی سب سے حسین یادوں میں ماں کی لوری سن کر نیند کی آغوش میں چلے جانا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے کوک سٹوڈیو کا نغمہ ’’ نندیارے‘‘ شیئر کرتے ہوئے بچپن کی یادوں کو تازہ کیا، اپنی پوسٹ میں انہوں نے انکشاف کیا کہ زندگی میں جس چیز کی سب سے زیادہ کمی محسوس کرتی ہوں وہ ماں کا لوری سنانا تھا جس سے فوری نیند آجاتی تھی۔
ماہرہ خان نے مزید لکھا کہ مجھے بس اتنا ہی یاد ہے کہ میں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے تب سے ہی نیند کے انتظار میں رات بھر جاگتی رہتی تھی۔ جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھنا میرا محبوب مشغلہ ہوتا تھا۔ ان خوابوں میں اسکول میں انعام حاصل کرنا، فلم میں اداکاری کرنا اور پسندیدہ شخص سے گفتگو کرنا شامل ہوتا تھا۔
ادکارہ نے یہ بھی لکھا کہ ان کی خواہش ہوتی تھی کہ اہل خانہ جلدی سوجائیں اور میں رات بھر جاگ سکوں تاکہ اپنی مرضی کے خواب بُنوں اور خواب دیکھتے ہوئے میں یہی تصور کیا کرتی تھی کہ خدا سب دیکھ رہا ہے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts