نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

سونیا حسین کو تنقید کا سامنا


 سونیا حسین کو تنقید کا سامنا


کراچی( نوائے درویش رپورٹ)پاکستانی اداکارہ سونیا حسین اور سمیع خان جلد ہی ذہنی بیماری کو اجاگر کرنے کے موضوع پر مبنی ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گے جس کے 2 ٹیزر بھی جاری ہوچکے ہیں۔
تاہم اب سونیا حسین کا اسی ڈرامے سے متعلق ایک پوسٹ پر تنقید کا سامنا ہے جس میں انہوں نے آٹزم کو شیزوفیرینیا کی علامت قرار دے دیا۔
خیال رہے کہ کچھ عرصے سے پاکستان میں معاشرے میں موجود مسائل پر مبنی ڈرامے نشر کیے جارہے ہیں جیسا کہ اڈاری میں بچوں سے جنسی زیادتی، باغی میں غیرت کے نام پر قتل، سمی میں صنفی تقریق کو اجاگر کیا گیا تھا جبکہ خاص اور کنکر ڈرامے ساس بہو کے روایتی ڈراموں سے الگ تھے۔
اب سمیع خان اور سونیا حسین اپنے آنے والے ڈرامے سراب میں ذہنی بیماری شیزوفیرینیا سے متعلق آگاہی پیدا کریں گے جس میں اداکارہ سونیا ایک ذہنی مریضہ کا کردار ادا کریں گی۔
شیزوفیرنیا ایک دائمی ذہنی بیماری ہے جو سوچنے کے انداز کو اور حقیقت کی ترجمانی میں دماغ کے افعال کو متاثر کرتی ہے۔اس مرض کا شکار افراد کو فریبِ نظر جیسے مسائل کا سامنا بھی ہوتا ہے۔
سراب ڈرامے کے 2 ٹیزر ریلیز کیے جاچکے ہیں جن میں اس کے کرداروں اور کہانی کی جھلک پیش کی گئی تھی۔
پہلے ٹیزر میں دکھایا گیا تھا کہ سونیا حسین اور سمیع خان ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں لیکن دوسرے منظر میں اداکارہ سونیا خوف کی حالت میں بھاگتی نظر آئیں۔
سمیع خان کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے دوسرے ٹیزر میں سونیا حسین اور سمیع خان کو اپنی شادی سے متعلق گفتگو کرتے اور پھر شادی کے لباس میں اداکارہ کی جانب سے سمیع خان کو پہنچاننے سے انکار کرتے دیکھا گیا تھا۔
ڈرامے کے دونوں ٹیزرز نے مداحوں کی توجہ کھینچی اور اکثر افراد نے یہ ڈراما جلد نشر ہونے کے انتظار کا بھی اظہار کیا لیکن سونیا حسین نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی۔
جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ اگر آپ ذہنی بیماری کی وجہ سےخود کو قصوروار سمجھتے ہیں توبیماری کی تعریف کا جائزہ لیں اور اپنا بھی اتنا احترام کریں اور اتنی تشویش ظاہر کریں جتنا آپ دل کے مریض کے لیے ظاہر کریں۔
سونیا حسین نے لکھا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ  ذہنی بیماری کی کسی بھی قسم سے منسلک بدنامی یا غلطی کو ختم کیا جائے۔تاہم اداکارہ نے جو تصویر پوسٹ کی اس میں انہوں نے غم، خودکشی اور دیگر چیزوں کے ساتھ آٹزم کو بھی شامل کردیا اور انہیں اس وقت اپنے خیالات پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے اس بیماری کا شکار 2 بچوں کی والدہ کو اس کی وضاحت دینے کی کوشش کی۔
اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے 2 بچوں کی والدہ نے لکھا کہ آٹزم ذہنی بیماری نہیں ہے بلکہ یہ ایک معذوری ہے۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts