بلوچستان حکومت نے کونسی نئی سہولت متعارف کرائی؟
کوئٹہ(نوائے درویش) بلوچستان حکومت نے شہریوں کی مشکلات کم کرتے ہوئے موبائل پولیس سٹیشن کی سہولت متعارف کروا دی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ ملک کا پہلا موبائل پولیس اسٹیشن متعارف کروا دیا ہے، موبائل پولیس اسٹیشن نے ابتدائی طور پر کوئٹہ سےکام کا آغاز کیا ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ آزمائشی بنیادوں پرموبائل پولیس اسٹیشن متعارف کروایا گیا ہے، یہ موبائل پولیس اسٹیشن انٹرنیٹ سمیت تمام سہولتوں سےآراستہ ہے۔
جام کمال کے مطابق موبائل اسٹیشن کا مقصدشکایات کےفوری اندراج کی سہولت دینا ہے اس اقدام سے پولیس پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔دوسری جانب بلوچستان کی سول سرونٹس فوائد و اموات معاوضہ کی جامع پالیسی جاری کر دی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ پالیسی اجرا سے ملازمین کےفوائدواموات معاوضوں کاطریقہ کارآسان ہو گا۔
Today police deptt Conducted trial and demo of the first mobile police stations in #Quetta city. pic.twitter.com/t6CIhJkpgE— Jam Kamal Khan (@jam_kamal) August 21, 2020







No comments:
Post a Comment