ایک بار پھر سمارٹ لاک ڈائون؟
لاہور(نوائے درویش )پنجاب میں اب مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگے گا ۔ محکمہ صحت نے پنجاب میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ۔ محکمہ صحت نے نفاذ کے لیے تیاری بھی کرلی ۔وائرس سے متاثرہ افراد کے گھر ،گلی اور بلڈنگ میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
مریض کے قریبی افراد پر بھی مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق ہوگا۔ متاثرہ مریضوں کی رہائش گاہ،گلی،عمارتوں میں نقل مکانی پر پابندی ہوگی ۔ کورونا کے مریضوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہیں لیکن کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا تاہم محکمہ صحت اور حکومت پنجاب نے پنجاب میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔







No comments:
Post a Comment