نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

روینہ ٹنڈن نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

روینہ ٹنڈن نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا



 ممبئی( نوائے درویش رپورٹ)بالی وڈ کی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے فلموں کے حوالے سے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بالی وڈ شروع سے ہی مردوں کے زیراثر رہا ہے لیکن میں نے کبھی کردار کے لیے مرد اداکاروں کی خواہشات پوری نہیں کیں۔
بالی وڈ میں رائج اقربا پروری سے انکار کرنا اب ممکن نہیں رہا کیوں کہ اس معاملے پر بہت سے اداکار کھل کر بات کرچکے ہیں تاہم سوشانت سنگھ کی خودکشی نے اس بحث کو دوبارہ تازہ کردیا، بظاہر تو سشانت کی موت ان کے مالی معاملات اور ذہنی تناؤ کی وجہ سے ہوئی لیکن ان کے مداحوں نے ہدایت کار کرن جوہر سمیت دیگر لوگوں پر الزام لگاتے ہوئے ان کی موت کی وجہ اقرباپروری قرار دی۔ 
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا کہ 90 کی دہائی میں اپنے عروج میں جب میں فلموں میں کسی کردار کو منع کرتی تو مجھے مغرور کہا جاتا تھا، لیکن حقیقت یہ نہیں بلکہ انڈسٹری میں میرا کوئی گارڈ فادر نہیں اور نہ ہی میں کسی کیمپ کا حصہ رہی ہوں اس لیے مجھے کسی اداکار کی جانب سے پروموٹ نہیں کیا گیا۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts