نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

جنوبی سوڈان میں طیارہ گر کر تباہ

جنوبی سوڈان میں طیارہ گر کر تباہ


جنوبی سوڈان(نوائے درویش)جنوبی سوڈان میں مال بردار طیارہ جس میں 8 افراد سوار تھے ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا اور جہاز میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی سوڈان کے دارالحکومت سے جنوبی ریاست بحرالغزل کی جانب اُڑان بھرنے والے مال بردار قومی طیارے کا کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
طیارہ ایئر پورٹ سے کچھ ہی دوری پر ایک میدانی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس سے جہاز میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی اور طیارہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔ طیارے میں 8 افراد سوار تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق طیارے میں سے ایک زخمی شخص کو نازک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts