نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟کل اہم فیصلوں کا امکان

 تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟کل اہم فیصلوں کا امکان


لاہور(نوائے درویش رپورٹ) کورونا کیسز میں بتدریج کمی پر تعلیمی ادارے کب کھلیں گے، کل اہم فیصلوں کا امکان ہے، ہائر ایجوکیشن اور سکول ایجوکیشن پنجاب نے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ہائرایجوکیشن نے ستمبر کے پہلے ہفتے میں ادارے کھولنے کی تجویز دینے کا فیصلہ کرلیا۔ سکول ایجوکیشن نے وفاق کے فیصلے کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
راجہ یاسر ہمایوں اور مراد راس اپنے اپنے محکموں کے ایس او پیز پیش کریں گے، لاہور، بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس میں کل تمام تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔ 8 جولائی کو کانفرنس نے تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھولنے کا اعلان کیا تھا۔
 یاد رہے 8 جولائی کو صوبائی وزراء تعلیم نے 15 ستمبر کو تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔عالمی وبا کووڈ 19 کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کا معاملہ پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوا تھا۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts