نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

وزیراعلیٰ کے پی کا جان شیر خان کو ٹیلی فون، خیریت دریافت کی

وزیراعلیٰ کے پی کا جان شیر خان کو ٹیلی فون، خیریت دریافت کی



پشاور(نوائے درویش نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے سابق عالمی سکواش چیمپئن جان شیر خان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ وہ جان شیر خان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبائی محکمہ کھیل کو جان شیر خان کےعلاج کے اخراجات کی ادائیگی کی ہدایت کردی۔
انہوں نے کہا کہ جان شیر خان اسلام آباد میں زیر علاج ہیں، جبکہ سابق عالمی چیمپئن نے گزشتہ دنوں دوسرجریز کرائی تھیں۔
محمود خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح کیلئے کوشاں ہے۔عالمی چیمپئنز ہمارا سرمایہ ہیں جن پر قوم کو فخر ہے۔کھلاڑی امن کے سفیر ہیں  انکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ 

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts