نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

سول عدالتیں ڈیڑھ ماہ بعد کھل گئیں

سول عدالتیں ڈیڑھ ماہ بعد کھل گئیں


لاہور(نوائے درویش رپورٹ)لاہورمیں سول عدالتیں ڈیڑھ ماہ بعد کھل گئیں۔
عید کی تعطیلات، کورونا اورموسم گرما کی تعطیلات کے بعد آج ڈیڑھ ماہ بعد سول کورٹس کی عدالتیں کھل گئیں،صبح سےہی سائلین کا رش لگ گیا
سائلین نے عدالتیں کھلنے پر خوشی کااظہار کیا،ان کا کہنا تھا کہ امید ہے ان کو بناء کسی تاخیر کےاب انصاف ملنا شروع ہو جائےگا۔
وکلا نےکہا کہ عدالتی تعطیلات کی وجہ سےہزاروں کیس التوا کا شکار تھے اسی لیےسیشن ججز نے دیواروں پر ترجیحی بنیادوں پرکیس نمٹانے کے لیے فہرستیں آویزاں کردی ہیں۔
وکلا نے کہا کہ سول کورٹ اور تینوں کچہریوں میں کام شروع ہونا اچھا اقدام ہے،مقدمات کا جلد فیصلہ کرنا عدلیہ اور وکلا کےلیے چیلنج سے کم نہیں۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts