نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ برقرار


 تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ برقرار


 اسلام آباد:بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت وزرائے تعلیم کانفرنس ختم ہوگئی، بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں 15 ستمبر کو اسکول کھولنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔
اجلاس میں کے پی کے حکومت نے تعلیمی ادارے یکم ستمبر سے کھولنے کی تجویز دی تاہم باقی تمام صوبوں نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے سکولز 15 ستمبر سے ہی کھولنے کی تجویز دی۔ ملک بھر میں یکساں نصاب پر بھی مشاورت کی گئی اور اس کی اصولی منظوری دے دی گئی، صوبے یکساں نصاب سے متعلق اپنی تجاویز سے آگاہ کریں گے۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ پنجاب میں 15 ستمبر کو اسکول کھولنے کی تاریخ عارضی ہے اور یہ کورونا کی صورتحال پر منحصر ہے جب کہ اسکول کھولنے کے حوالے سے کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس اوپیزپرعمل کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کی صورتحال کنٹرول ہوجانے پر اسکول 15 ستمبر سے کھول دیے جائیں گے، اسکول کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز مکمل طور پر تیار ہیں۔
مراد راس کا کہنا تھا کہ اسکول کھلنے کا دارو مدار کرونا وبا پر قابو پانے کی صورت میں ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ سکول کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز مکمل طور پر تیار ہیں، ایس او پیز کے حوالے سے والدین کو جلد آگاہ کیا جائے گا۔مراد راس نے مزید کہا کہ 15 ستمبر سے پہلے اسکول کھلنے کی تمام تر خبریں بے بنیاد ہیں۔
خیال رہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولز کھولنے سے متعلق جو ایس او پیز تیار کیے ہیں ان کے مطابق ایک کلاس میں 20 سے زائد بچے نہیں بٹھائے جائیں گے، جگہ کی قلت والے سکولز میں مارننگ اور ایوننگ شفٹس میں بچوں کو پڑھایا جائے گا۔
ایس او پیز کے تحت ایک ڈیسک پر 3 کے بجائے 2 طلبا کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، بچوں کو حساب، انگریزی اور سائنس مضامین پڑھائے جائیں گے اور باقی مضامین کا کام گھروں میں کرنے کے لیے دیا جائے گا۔
محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے تیار کیے گئے ایس او پیز کے مطابق ہر اسکول میں بچوں کے ہاتھ سینی ٹائزر سے دھونے کا انتظام لازمی کیا جائے گا، سینی ٹائزر اسکولز اپنے بجٹ سے خریدنے کے پابند ہوں گے۔



Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts