نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

چین نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر استعمال کرنے کی اجازت دیدی

چین نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر استعمال کرنے کی اجازت دیدی


اسلام آباد(نوائے درویش) چین نے پاکستان کو بینک میں رکھے ایک ارب ڈالر استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔
چین نے پاکستان کو بینک میں رکھے ایک ارب ڈالر بجٹ سپورٹ کی مد میں استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے اور اس اجازت کے بعد حکومت کو بینکنگ اور نان بینکنگ اداروں سے مقامی طور پر 165 ارب روپے سے 169 ارب روپے قرض لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ چین نے بجٹ ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک ارب ڈالر کو روپے کے برابر استعمال کرنے کی اجازت دی ہے، اس ضمن میں جب وزارت خزانہ کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ چین کی جمع کی گئی رقم سرکاری قرضہ ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت پاکستان کو پاکستانی روپے میں یہ رقم موصول ہوگی۔
چین نے اسٹیٹ بینک میں سب سے زیادہ رقم جمع کرائی ہے تاکہ پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوسکیں۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts