نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

جان شیر خان کا کمر کا آپریشن کامیاب


جان شیر خان کا کمر کا آپریشن کامیاب


پشاور( نوائے درویش رپورٹ )سکواش کے عالمی چیمپئن اورلگاتار دس سال نمبر 1 رہنے والے کھلاڑی جان شیر خان کا  کمر کا آپریشن کامیاب ہوگیا۔ انہوں نے کمر کے دو آپریشن کرائے ہیں۔
انہوں نے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال سے کمر کاآپریشن کرایا ہے ،انہوںنے ڈاکٹر وں اور پرستاروں کا شکریہ ادا کیا۔انہوںنے کہاکہ ہمارے ملک کے ڈاکٹر بہت قابل ہیں، میں نے اسی وجہ سے اپنے ملک میںعلاج کرانے کو ترجیح دی۔
میرے دوستوںاور مداحوں نے میرے لئے بہت دعائیں کی ان کا شکریہ۔انہوں نے کہاکہ ایک سال سے مجھے نماز، واک اور سکواش کھیلتے ہوئےکمر میں شدید درد ہوتا تھا ،مگر کچھ عرصے سے ٹانگوں میں بھی درد ہونے لگا۔
 ڈاکڑوں نے مجھے جلد آپریشن کامشورہ دیا ۔میں اب پہلے سے بہتر محسوس کررہا ہوں۔
جان شیر خان کا مزید کہنا تھا کہ سکواش کے میدان میں دس سال تک پاکستان کا نام روشن کرنا میرے لیے فخر کی بات تھی۔ دس سال نمبر 1 رہنا اور ریکارڈ ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلئے میں دن رات محنت کرتاتھا جس کے وجہ سے اپنی صحت کو مکمل وقت نہیں دے پایا۔
میںنوجوان کھلاڑیوںکو یہ مشورہ دوں گاکہ وہ محنت کریں اور اپنے گھٹنوں اور کمر کا خصوصی خیال کریں اور چھوٹی سے چھوٹی  تکلیف کو
 سنجیدہ لیں تاکہ بروقت علاج ہواورزیادہ بڑا مسئلہ نہ ہو۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts