نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

گرانٹ فلاور نے یونس خان سے معافی مانگ لی

گرانٹ فلاور نے یونس خان سے معافی مانگ لی


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ،نیٹ نیوز)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم بلے باز یونس خان پر الزامات عائد کرنے والے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔
زمبابوے سے تعلق رکھنے والے قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بیان پر معافی مانگتا ہوں۔انہوں نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں نے انٹرویو کے خاتمے کے بعد ایک سوال کے جواب میں یہ کہا تھا لیکن مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ بات میڈیا میں اتنی اچھالی جائے گی۔
اپنے ایک بیان میں گرانٹ فلاور نے قومی ٹی کی کوچنگ کے حوالے سے بیان میں کہا تھا کہ یونس خان کو سمجھنا بہت مشکل ہے اور 2016 میں برسبین ٹیسٹ کے دوران ان کی جان کے لالے پڑ گئے تھے۔مذکورہ انٹرویو میں ان کے ہمراہ ان کے بھائی اینڈی فلاور بھی موجود تھے اور حیران کن امر یہ کہ قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی فلاور کے اس بیان کی تصدیق کی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ یونس خان کا کیریئر بہت شاندار ہے، لیکن مجھے برسبین ٹیسٹ کا ایک واقعہ یاد ہے جہاں ناشتے کے موقع پر میں نے انہیں کچھ مشورہ دینے کی کوشش کی تھی حالانکہ میرا ٹیسٹ کیریئر اعدادوشمار کے لحاظ سے ان کے قریب بھی نہیں کیونکہ وہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts