نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

دورہ انگلینڈ میں ٹیم میں جھگڑے ہو سکتے ہیں، انضمام

دورہ انگلینڈ میں ٹیم میں جھگڑے ہو سکتے ہیں، انضمام 

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک،نیٹ نیوز)قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور مایہ ناز بلے باز انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کو عالمی معیار کی ٹیم بنانے کے لیے پاکستان کرکٹ کو بورڈ اور ٹیم میں بورڈ کی سطح پر مستقل مزاجی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عالمی معیار کی ٹیم بنانے کے لیے ٹیم اور بورڈ کی سطح پر مستقل مزاجی کی ضرورت ہے، ایک کھلاڑی کو بنانے کے لیے دو تین سال درکار ہوتے ہیں لیکن جب وہ اچھے اور برے تجربات سے سیکھتے ہوئے بہترین کارکردگی دکھانے کی پوزیشن میں آتے ہیں تو کپتان تبدیل کردیے جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہی سرفراز اور مکی آرتھر کے ساتھ ہوا ہے خصوصاً سرفراز احمد کو ٹی20 ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ مشکل تھا خصوصاً اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ دو سال تک ایک فارمیٹ میں ان کی قیادت میں ٹیم عالمی نمبر ایک رہی۔
انضمام نے کہا کہ میرے خیال میں مکی آرتھر گزشتہ چھ ماہ سے پاکستانی ٹیم کے ساتھ اچھی کارکردگی دکھا رہے تھے لیکن ہم نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد انہیں تبدیل کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیم کو طویل المدتی منصوبہ بندی اور مستقل مزاجی کی ضرورت ہے، ہر دو سے تین سال بعد ہم ٹیم میں تبدیلی کر دیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم جدوجہد کررہے ہیں، میرے خیال میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان ٹیم مینجمنٹ کو طویل وقت دینا چاہیے تاکہ ہمیں مطلوبہ نتائج مل سکیں۔
انضمام نے کہا کہ انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کا بڑا چیلنج خود کو ذہنی طور پر ایڈجسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے باعث عائد نئی پابندیوں اور ماحول سے خود کو ایڈجسٹ کرنا ہے اور ہمیں جھگڑے اور مسائل کی اطلاعات موصول ہو سکتی ہیں۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts