مویشی منڈیا میں جانے والوں کی سمارٹ سیمپلنگ ہوگی
لاہور:مویشی منڈیا میں جانے والوں کی محکمہ صحت کی ٹیمیں سمارٹ سیمپلنگ بھی کریں گی۔ذرائع کے مطابق کیٹل مارکیٹس میں محکمہ صحت کی ٹیمیں سمارٹ سیمپلنگ کریں گی۔
دوسری جانب کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت نے صوبہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت بدھ سے مارکیٹیں اور بازار بند کرنے کا اعلان کردیا جبکہ تاجر تنظیموں نے فیصلے کی مخالفت کردی ۔ چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر صدارت اجلاس میں سمارٹ لاک ڈاؤن اور مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
No comments:
Post a Comment