نوائے درویش ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کومنفرد خبروں،سپورٹس،شوبز ، سیاست،مضامین،کالمز ،انٹرویوز اور نوائے درویش کے مضامین سے باخبر رکھے گی۔ اس کے علاوہ کچھ منفرد تصاویر جوآپ کی توجہ اپنی طرف لے جائیںگی۔ اس لئے باخبر رہنے کے لئے لاگ آن کریں نوائے درویش

عید الاضحیٰ،نماز کی ادائیگی کیلئے ایس اوپیز جاری

عید الاضحیٰ،نماز کی ادائیگی کیلئے ایس اوپیز جاری 



لاہور:پنجاب حکومت نے عید الاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کیلئے ایس اوپیز جاری کردئیے۔
فٹ پاتھ سڑک کے بجائے مساجد کے اندر نماز عید ادا کی جائے، مساجد میں جگہ کم ہونے پر کھلے مقامات پر نماز کی اجازت ہوگی۔
نماز عید کا خطبہ زیادہ سے زیادہ 30 منٹ کا ہوگا، نماز عید سے قبل اور بعد میں لوگ اکٹھے نہیں ہوں گے، کارپٹ اور دریوں کے بغیر صاف فرش پر نماز ادا کی جائے گی، بزرگ اور بچے گھر پر ہی نماز ادا کریں۔
یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب نے عید کے موقع پر صوبے میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی منظوری دیدی، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز عید سے دو، تین روز قبل بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

Share:

No comments:

Post a Comment

Recent Posts