عید کے موقع پر صوبے میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی منظوری
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے عید کے موقع پر صوبے میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی منظوری دیدی، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز عید سے دو، تین روز قبل بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب کاکہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے عید سے قبل سمارٹ لاک ڈاؤن مجبوری ہے، سول سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن تیار کر لیاگیا ہے، کسی وقت بھی جاری ہو سکتا ہے۔
سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران مویشی منڈیاں، یوٹیلیٹی سٹورز، دودھ، دہی، تندور اور میڈیکل سٹور کھلے رہیں گے۔ مویشی منڈیوں میں ایس او پیز اور سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
No comments:
Post a Comment